Friday, April 17, 2026
GILGIT BALTISTAN UNITED MOVEMENT CHIEF ORGANIZER ARRESTED IN GILGIT MIDNIGHT
گلگت (خصوصی رپورٹ) — گلگت بلتستان یونائیٹڈ مومنٹ کے چیف آرگنائزر کامریڈ شبیر میار کو گلگت کے ایک مقامی ہوٹل، بلتستان ان، سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کامریڈ شبیر میار اپنے علاج کی غرض سے گلگت آئے ہوئے تھے جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں حراست میں لیا۔
سیاسی و سماجی حلقوں نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
مختلف رہنماؤں اور کارکنان کا کہنا ہے کہ کامریڈ شبیر میار گلگت بلتستان کے محکوم اور مظلوم عوام کی ایک مضبوط اور توانا آواز ہیں، اور ان کی گرفتاری علاقے میں بڑھتی ہوئی سیاسی دباؤ کی عکاسی کرتی ہے۔
یونائیٹڈ مومنٹ کے کارکنان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کامریڈ شبیر میار کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر قانونی کارروائی سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کی رہائی میں تاخیر کی گئی تو بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع کی جانب سے اس گرفتاری پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment